Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکاناسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکاناسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور: کرم ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ افغان شہری عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی 8 ستمبر 2026 کو خوارج کے خلاف کی گئی۔ ہلاک ہونے والے عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ سے بتایا گیا ہے اور وہ کالعدم فتنۃ الخوارج سے وابستہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ ملک کے امن و سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قوم کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

 

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *