Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

تعلیم مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ہے، بلوچستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواندگی صرف پڑھنے لکھنے کی صلاحیت کا نام نہیں بلکہ بچوں کے روشن مستقبل، معاشرتی ترقی اور مضبوط و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تعلیمی نظام کی بہتری، اسکولوں کی بحالی اور بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران صوبے کے 3 ہزار 800 سے زائد غیر فعال اسکول دوبارہ فعال کیے گئے، جبکہ 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا۔

میر سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2 ہزار سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مزید 1 ہزار 800 اسکولوں کے قیام اور 3 ہزار موجودہ اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی شعبے میں انسانی وسائل کی کمی دور کرنے کے لیے 15 ہزار سے زائد اساتذہ کو میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت بھرتی کیا گیا، جس سے تعلیمی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے ذریعے 23 ہزار 520 وظائف فراہم کیے گئے، جبکہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں بی ایس پروگرام کے لیے 9 ہزار 451 جزوی وظائف بھی دیے گئے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کے لیے تعلیم محض ایک شعبہ نہیں بلکہ مستقبل کی تعمیر کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ہماری منزل واضح ہے کہ بلوچستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اسکولوں کی بحالی، نئے تعلیمی اداروں کے قیام، تعلیمی انفراسٹرکچر کی توسیع اور اساتذہ کی بھرتیوں کا سلسلہ مزید وسعت دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کا حق دلانا اور نوجوان نسل کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد مضبوط کرنے کے لیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *