Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

ایران جنگ جیتتے ہی تیل سستا ہوجائے گا، ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کی فتح کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی، جبکہ امریکا میں پٹرول کی قیمت تقریباً 3 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے اور بعد ازاں یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی تیل کی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ دنوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد صورتحال تیزی سے معمول پر آ سکتی ہے، تاہم تیل کی قیمتوں میں کمی کا عملی انحصار عالمی سپلائی، جنگ کے خاتمے اور مارکیٹ کی مجموعی صورتحال پر ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *