Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

گڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدی

حب نمائندہ خصوصی)

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی حب کے ساحلی شہر گڈانی کا تاریخی دورہ کیا فلاحی منصوبوں کے آغاز کا اعلان، وڈیرہ جان شیر بلوچ کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ دی۔

تفصیلات کے مطابق

حب: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین *شاہد خان آفریدی* چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی *وڈیرہ جان شیر بلوچ* کی خصوصی دعوت پر ایک روزہ دورے کے لیے گڈانی پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے قومی ہیرو کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

شاہد آفریدی کی گڈانی آمد کی خبر سنتے ہی علاقے سمیت بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شائقینِ کرکٹ اور مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شرکت کی، ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹو گراف حاصل کیے۔ شاہد آفریدی بھی عوام میں گھل مل گئے اور ان کی محبتوں اور خلوص کا شکریہ ادا کیا۔

دورے کے دوران شاہد خان آفریدی نے دنیا کے معروف *گڈانی شپ بریکنگ یارڈ* کا خصوصی دورہ کیا، جہاں گڈانی شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے اور ملک کے معروف شپ بریکر فروخ پنجوانی نے انہیں اس اہم صنعتی شعبے کی معاشی اہمیت، درپیش مسائل اور مستقبل میں ترقی کے امکانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن گڈانی میں فلاحی، تعلیمی اور سماجی ترقی کے منصوبوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ کی خصوصی درخواست پر شاہد خان آفریدی نے اعلان کیا کہ *شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئندہ ایک ماہ کے دوران گڈانی میں کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم، اسکل ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبوں پر عملی اقدامات کا آغاز کرے گی۔*

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بلوچستان اور بالخصوص بلوچ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “مجھے بلوچ قوم سے دلی محبت ہے۔ میرے بہت سے بلوچ دوست ہیں اور مجھے ان کی دوستی پر فخر ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنے ٹرسٹ کے ذریعے بلوچستان کے عوام، خصوصاً نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مزید کام کروں۔”

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی *وڈیرہ جان شیر بلوچ* نے شاہد خان آفریدی کو گڈانی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گڈانی کے عوام اپنے قومی ہیرو کی آمد پر بے حد خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا بلکہ اپنی فلاحی خدمات کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیتے ہیں۔ ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو نوجوان نسل کے لیے محنت، لگن، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کی روشن مثال ہیں۔

وڈیرہ جان شیر بلوچ نے مزید کہا کہ گڈانی ایک اہم صنعتی اور ساحلی علاقہ ہونے کے باوجود تعلیم، کھیلوں، فنی تربیت اور پینے کے صاف پانی جیسے بنیادی شعبوں میں مزید توجہ کا متقاضی ہے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے آغاز کا اعلان علاقے کے عوام خصوصاً نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے گڈانی میں کھیلوں کے فروغ، تعلیمی معیار کی بہتری، ہنر مند نوجوانوں کی تربیت اور عوامی فلاح کے دیگر منصوبوں میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے شاہد آفریدی کی گڈانی آمد، عوام سے اظہارِ محبت اور علاقے کی ترقی میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی کے عوام ان کی اس محبت اور تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

بعد ازاں وڈیرہ جان شیر بلوچ کی جانب سے قومی ہیرو شاہد خان آفریدی کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، شپ بریکنگ صنعت سے وابستہ نمائندگان، نوجوانوں اور شاہد آفریدی کے رفقاء نے شرکت کی۔۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *