Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ کے اہلِ قلم کی ادبی خدمات کا اعتراف

کوئٹہ کے اہلِ قلم کی ادبی خدمات کا اعتراف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان ریفارمز سجائے گی کتاب میلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان میڈیا فورم کی عبوری کابینہ کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔شیخ فرید
ادب زندگی سے عبارت ہے ۔ مہذب معاشروں میں ادب اور ادیب کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے ، اور یہ بات بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ادیب کسی بھی معاشرے کا نہ صرف نبض شناس ہوتا ہے بلکہ وہ معاشرے کی آنکھ کا کردار بھی ادا کرتا ہے ۔
ہمارے ملک میں ادب اور ادیب کی ترقی و ترویج کیلیے حکومتی سطح پر خصوصی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جاتے ہیں اور ہرسال اہلِ قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں قومی اعزازات پیش کئے جاتے ہیں ۔
امسال بھی حکومتِ پاکستان نے نامور لکھاریوں کو مختلف کیٹگریری میں اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے جو مارچ 2027ء کو یومِ پاکستان کے موقع پر پیش کئیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جن اہلِ قلم کو اعزاذت دینے کا اعلان ہوا ہے اُن میں اسد محمد خان — ادب (افسانہ، ڈراما نگاری/شاعری) — نشانِ امتیاز اعجاز رحیم — ادب (شاعری) — ہلالِ امتیاز محمد خورشید الحسن رضوی — ادب (شاعری/علم و تحقیق) — ہلالِ امتیاز۔شکیل عادل زادہ — ادب (افسانہ نگاری) — ستارۂ امتیاز پروفیسر بریگیڈیئر (ر) وحید الزماں طارق — ادب (اقبالیات) — ستارۂ امتیاز۔ مقصود حسین جعفری — ادب (شاعری) — ستارۂ امتیاز ۔ریاض الحق طاہر ریاض مجید — ادب (نعت نگاری) — ستارۂ امتیاز۔ محمد حفیظ خان — ادب — ستارۂ امتیاز ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر — ادب / تصوف / تاریخ نگاری / ثقافت — ستارۂ امتیاز ۔ ہاشم ندیم — ناول نگاری / ڈراما نگاری / ادب — ستارۂ امتیاز ۔ سید غلام عباس (محسن نقوی) — ادب (شاعری) — ستارۂ امتیاز ۔ ڈاکٹر شاہدہ شاہین — ادب (شاعری) — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی ۔ علی محمد فرشی — ادب (شاعری) — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی۔ اسلم جاوید — ادب (شاعری) — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی۔ محمد مطیع الرحمٰن ممتاز (رحمان فارس) — ادب — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی ۔ سید فرید اللہ شاہ حساس — ادب — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی۔ شفقت اللہ مشتاق — ادب (شاعری) — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی ۔ نزاکت کلثوم (کلثوم زیب) — ادب (شاعری) — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی۔ سید وصی احمد فاطمی — ادب — صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی
20۔ فریدہ حفیظ — ادب — تمغۂ امتیاز ۔ آغا گل (آغا انور گل) — ادب (افسانہ/ناول نگاری) — تمغۂ امتیاز ۔ نور خان محمد حسنی — ادب — تمغۂ امتیاز ۔ خالد فتح محمد — ادب (ترجمہ) — تمغۂ امتیاز۔ حلیم قریشی (عبدالحلیم) — ادب (شاعری) — تمغۂ امتیاز۔ منظوم علی — ادب — تمغۂ امتیاز
۔ شیرباز علی خان برچہ — ادب — تمغۂ امتیاز ۔ محمد صدیق جی میمن (مرحوم) — ادب (تاریخ و آثارِ قدیمہ) — تمغۂ امتیاز (بعد از وفات) ۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم — ادب — تمغۂ امتیاز اور قیصر عباس صابر — ادب (ناول/سفرنامہ) — تمغۂ امتیازشامل ہیں ۔
بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک اور بلوچستان ریفارمز لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کتاب میلہ 29 اگست 2026 کو کواری گرلز کالج، کواری روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔
کتاب میلے میں مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جہاں شرکاء کو مختلف کتب کا مطالعہ، مشاہدہ اور خریداری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر کتاب اور مطالعہ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے معروف دانشوروں، ادیبوں، اہلِ علم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ کتاب دوستی اور مطالعے کے فروغ کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
کتاب میلے کے دوران اساتذہ اور طلبہ میں کتابیں بطورِ تحفہ بھی تقسیم کی جائیں گی تاکہ انہیں مطالعے کی جانب راغب کیا جا سکے اور کتب بینی کے رجحان کو فروغ دیا جا سکے۔
منتظمین کے مطابق کتاب میلے کا بنیادی مقصد معاشرے میں کتاب بینی، مطالعہ اور علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور بالخصوص نوجوان نسل کو کتاب سے جوڑنا ہے ۔
بلوچستان میڈیا فورم کے سینئر ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کا اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں فورم کے تنظیمی امور، ایک سالہ عبوری کابینہ کی تشکیل، سینٹرل کمیٹی کے اراکین کے انتخاب اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایک سالہ عبوری مدت کے لیے فورم کے عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سینئر صحافی قیوم بلوچ کو بدستور صدر بلوچستان میڈیا فورم مقرر کیا گیا، جبکہ اللہ یار ڈومکی بختیار آباد کو سینئر نائب صدر، اللہ داد رند سبی کو جنرل سیکرٹری، شیخ فرید کوئٹہ کو نائب صدر، ندیم بابر مغل سبی کو نائب صدر، رمضان بھٹو بھاگ کو نائب صدر، سلطان کرد مچھ بولان کو نائب صدر، محمد علی ہزارہ کوئٹہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد اسلم بختیار آباد کو ایڈیشنل سیکرٹری، عامر بنگلزئی کو سیکرٹری ریکارڈ، احمر ندیم کوئٹہ کو سیکرٹری فنانس، اصغر بلوچ کوئٹہ کو سیکرٹری اطلاعات اور پیر جان بلوچ کو سیکرٹری آفس مقرر کیا گیا۔
بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) نے میڈیا فورم کے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فورم کے قیام سے بلوچستان میں صحافتی اقدار کو فروغ ملے گا ۔
برگ نے اِس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صحافی برادری کے ساتھ آزادیِ صحافت کیلیے کسی قربانی سے دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *