Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

فیصل زاہد کو تمغۂ امتیاز ملنے پر ممتاز سماجی سائنسدان کامران ملک کی دلی مبارکباد

فیصل زاہد کو تمغۂ امتیاز ملنے پر ممتاز سماجی سائنسدان کامران ملک کی دلی مبارکباد

لاھور منشاقاضی سے

14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر میرے پیارے بھانجے فیصل زاہد ملک کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازنے کا اعلان میرے لیے اور پوری زاہد ملک مرحوم فیملی کے لیے بے حد خوشی، فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔

میں اپنے بھانجے فیصل زاہد ملک کو اس عظیم قومی اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز صرف فیصل زاہد ملک کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان کے والدِ محترم، عظیم صحافی اور ممتاز قلم کار زاہد ملک مرحوم کی شاندار صحافتی، علمی اور ادبی خدمات کا بھی تسلسل ہے۔

یہ امر ہمارے لیے مزید باعثِ فخر ہے کہ زاہد ملک مرحوم نے اپنی زندگی میں ستارۂ امتیاز حاصل کیا اور ان کی گراں قدر صحافتی، علمی و دینی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ان کے انتقال کے بعد انہیں ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ آج ان کے صاحبزادے فیصل زاہد ملک نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تمغۂ امتیاز حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے عظیم والد کا نام بھی مزید روشن کر دیا ہے۔

فیصل زاہد ملک نے اپنی محنت، صلاحیت، دیانت داری اور صحافت کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ عظیم لوگوں کی اصل میراث صرف نام نہیں بلکہ کردار، محنت اور خدمت ہوتی ہے۔

میں اس پُرمسرت موقع پر زاہد ملک مرحوم کے تمام اہلِ خانہ، فیصل زاہد ملک اور پوری فیملی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فیصل زاہد ملک کو مزید عزت، کامیابی، صحت اور سربلندی عطا فرمائے، انہیں ہمیشہ اپنے والدِ محترم کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے، اور ان کی آنے والی نسلیں بھی اسی طرح اپنے خاندان، ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *