Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

وائس چانسلر جامعہ لورالائی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر جامعہ لورالائی کا اظہارِ فخر

لورالائی(نامہ نگار) لورالائی کے عوامی اور سماجی حلقوں نے لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رکن انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے ملک کے معتبر سول اعزاز تمغۂ امتیاز سے نوازے جانے پر دلی مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پُرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قومی اعزاز انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی خدمات، قائدانہ صلاحیتوں، بصیرت افروز قیادت، ادارہ جاتی ترقی اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کا اعتراف ہے۔ تمغۂ امتیاز صرف ایک فرد کے لیے اعزاز نہیں بلکہ جامعہ لورالائی، بلوچستان کی علمی برادری اور پورے صوبے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت، اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نےاس قومی اعزاز کو ادارے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی قیادت میں جامعہ میں علم و تحقیق، تعلیمی معیار، ادارہ جاتی استحکام، طلبہ کیصلاحیتوں میں اضافے اور معاشرے کی خدمت کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی یہ کامیابی جامعہ لورالائی کے اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات اور انتظامی عملے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ ان کا قومی سطح پر اعزاز حاصل کرنا اس امر کا مظہر ہے کہ خلوص، محنت، علمی قابلیت اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے وابستہ شخصیات نہ صرف اپنے اداروں بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ افتخار بن سکتی ہیں۔جامعہ لورالائی کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ملازمین نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیم، تحقیق، نوجوانوں کی ترقی اور بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی خدمات اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔جامعہ لورالائی نے اس قومی اعزاز کو علم، قیادت اور قومی خدمت کے اعتراف کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کے لیے بلکہ جامعہ لورالائی اور بلوچستان کے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔جامعہ لورالائی کی جانب سے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو اس عظیم قومی اعزاز پر ایک بار پھر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے مزید کامیابیوں، علمی خدمات اور ملک و قوم کی خدمت کے سفر میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *