Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشریٹائرڈ پی آئی اے آفیسر جی ایم بلوچ انتقال کر گئے27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریباسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشریٹائرڈ پی آئی اے آفیسر جی ایم بلوچ انتقال کر گئے27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریب

حب ماسٹر پلان پر کام تیز کرنے کا حکم، 6 ارب کے منصوبے میں جدید سہولیات شامل

حب(نمائندہ خصوصی)

اجلاس میں ڈی آئی جی لسبیلہ رینج عبدالقیوم پتافی ڈپٹی کمشنرحب جمعداد خان مندوخیل ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی، ایس ایس پی حب پیرز ابلال حسن چیئرمین ایم سی حب گل حسن محمد حسنی میونسپل کارہوریشن کے انجینئر اور کنسلٹنٹ فرم کے نمائندے اور اسٹنٹ کمشنر اوتھل شریک ہوئے ڈی سی حب جمعداد خان مندوخیل اور پی ڈی حب ماسٹرپلان ارباب ایوب کاسی نے ماسٹر پلان پراجیکٹ کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی کمشنر سائرہ عطاء نے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنائزیشن کی جانب حب ماسٹرپلان اہم منصوبہ ہے شہری آبادی کو سہولیات فراہمی فیزیبلٹی اس میں شامل کی گئی ہے ماسٹر پلان پراجیکٹ پر کام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ جتنے فنڈزجاری ہوئے ہیں ماسٹرپلان میں شامل منصوبوں کی فزیکل فنانشل پروگریس خود چیک کرونگی ترقیاتی منصوبے ملٹی میڈیا پر نہیں آن گراﺅنڈ نظر آنے چاہیے کمشنر لسبیلہ ڈویڑن سائرہ عطاء نے احکامات جاری کیں کہ پروجیکٹ کی ضروریات کیمطابق فنڈز اجراء تک سڑکوں کی توڑ پھوڈ نہیں یونی چاہیے کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ماسٹر نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایاکہ حب کی شہری آبادی کا 30 فیصد صنعتی اور 70فیصد شہری اور زرعی ایریاز پر مشتمل ہےماسٹر پلان کےفیز ون میں چھ پراجیکٹ شامل کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ حب ماسٹر پلان کے 6بلین کے پراجیکٹ کیلئے رواں سال 14 کروڑ فنڈزکی منظوری ہوئے ہیں حب سٹی کے انٹری مقام پر گیٹ اور ماڈرن بس ٹرمینل بنانے جارہے ہیں انٹرسٹی بس ٹرمینل کی فاﺅنڈیشن اورگرین ایریا ماسٹر پلان کا حصہ ہے ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ دوبلین کی لاگت سے ،ڈی سی کمپلکس حب اورافیسر کالونی پر کامجاری ہےڈی سی کمپلکس کی چالیس فیصد فزیکل اور 32فیصد فنانشل پروگریس یوئے ہے آفیسر کالونی کی 30 فیصد فزیکل اور20فیصد فنانشل پروگریس ہوئے ہے ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل نے بریفنگ میں بتایا کہ آرسی ڈی یائیوے روذ کے 5کلومیٹر ایریا میں ڈرینیج اور سیوریج منصوبے پرماسٹر پلان کے تحت کام جاری ہے ایک کلومیٹرسیوریج لائن ایک سو میٹر کی ڈرینیج لائن پر کام وچکا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب ایوب کاسی نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ سروس کوریڈور دونوں اطراف بحریہ ٹاِون کی طرز پر ڈیزائن کی گئی ہے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈرگراﺅنڈ الیکٹرک کیبل ہرکام جاری ہے پہلے مرحلے میں سیوریج واٹر سپلائی ڈرینیج دوسرے مرحلے میں روڈ کی بلیک ٹاپنگ شامل ہےڈی سی جمعداد مندوخیل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب ایوب کاسی نے مشترکہ بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ جون2026 تک منصوبوں کی تکمیل فنڈزفراہمی سے مشروط ہے بریفنگ میں بتایاگیا کہ واٹر سپلائی اپگریڈیشن مین آرسی ڈی روڑ حب بائی باس سے منسلک لنک روڈ منصوبے میں شامل ہیں جام غلام قادر اسٹیڈیم حب میں جدید طرز تعمیر کا اسپورٹس کمپلکس ڈیزائن کیا ہے آرسی ڈی ہائیوے ہر بس اسٹینڈ خواتین کیلئے جم پارک کی تعمیر پر جلد کام شروع ہوگا اور حب الہ آباد ٹاﺅن اور جام غلام قادر کمپلکیس حب کا کام مکمل ہونے پراسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ہینڈاوور کئے جاہینگے سروس روڈ کی تعمیر کے حوالے میں کمشنر کوبریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس اور کے الیکٹرک حکام سے کوآرڈینیشن میٹنگ جلد کال کی جائیگی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ عدالت روڈ مری چوک ٹولیڈا روڈ تجاوزات ختم کئے جارہے ہیں عدالت روڈ سے لنک پیرکس روڈ میں سیوریج اور ڈرینیج پر کام ہورہا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب ایوب کاسی نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 6بلین کے پراجیکٹ کا چار فیصد بھی ایلوکیشن نہیں ہوا ہے مطلوبہ فنڈز کے حصول کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سے رابطہ کیا جائیگا کمشنر نے حکام کو حب ماسٹر پلان پر کام تیز کرنے کیلئے سوئی گیس اور کے الیکٹرک حکام سے جوائنٹ کوارڈینیشن میٹنگ کے احکامات جاری کر دیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *