Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑ

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی بڑی پیش رفت، درسی کتب کا معیار بہتر بنانے کیلئے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ شروع


کوئٹہ: بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیرِ اہتمام بک رائٹرز، ایڈیٹرز اور جائزہ لینے والوں کی استعدادِ کار میں اضافے، درسی کتب کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب سے سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر ، چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے خطاب کیا۔اس موقع پر چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی، سیکرٹری بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر نیاز ترین ، ڈائریکٹر ادارہ نصابیات نعمت اللہ خان کاکڑ، ڈائریکٹر پائٹ فاطمیہ مندوخیل کے علاو¿ہ محکمہ تعلیم کے مختلف مضامین کے بک رائٹرز (آتھر)اور کتابوں کے جائزہ لینے والے پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز کے ساتھ ساتھ محکمہ کے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کے علاو¿ ا محکمہ تعلیم کے ماہرین اعلی حکام بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے آفیسران نے شرکت کی۔ سیکٹرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر نے کہا کہ معیاری اور مو¿ثر درسی کتب کی تیاری تعلیمی نظام کی بہتری میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ طلبہ کو معیاری، آسان فہم، تحقیقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی مواد کی فراہمی کے لیے کتابوں کے اتھر( بک رائٹرز)، ایڈیٹرز اور جائزہ کاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد کتابوں کی تیاری کے مختلف مراحل سے وابستہ ماہرین کی استعدادِ کار کو بہتر بنانا، جدید تعلیمی اصولوں سے آگاہی فراہم کرنا اور درسی کتب کے معیار، مواد، زبان، اسلوب اور تعلیمی افادیت کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا کہ درسی کتاب محض معلومات کا مجموعہ نہیں بلکہ طلبہ کی فکری، علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کی تشکیل کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے اس کی تیاری میں معیار، درستگی، تحقیق، زبان و بیان اور طلبہ کی عمر اور تعلیمی سطح کو خصوصی طور پر مدنظر رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگراموں کے ذریعے کتاب کی اتھر(رائٹرز)، ایڈیٹرز اور جائزہ لینے والوں کو جدید طریقہ تدریس، نصابی ضروریات اور مو¿ثر تعلیمی مواد کی تیاری کے حوالے سے اپنی صلاحیتیں مزید بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ صوبے کے طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی کتب کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا اور درسی کتب کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین تعلیم، کتب اتھر اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا۔تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاءکو درسی کتب کی مو¿ثر تحریر، تدوین، جائزہ، مواد کی درستگی، زبان و بیان کی بہتری اور جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق نصابی مواد کی تیاری کے مختلف پہلوو¿ں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے آفیشل ویب سائڈ کا بھی افتتاح کیا جو کہ مکمل نصاب کی ای بکس ویڈیوز کورسز ، نصاب کا ریکارڈ اور پروفیسر، ڈاکٹر، لیکچرر تک رسائی فراہم کی جاے اویب سائڈ میں ایم خصیت یہ بھی ہیں کہ طلباء اور اساتذہ آپنے مطالعہ کردہ مواد پر اپنی رائے اور تاثرات دینے کیلے فیڈ بیک اور ریویو فراہم کرسکیں گے جس سے اساتذہ اور دیگر طلباء کو مفید معلومات حاصل ہوگی جوکہ صوبے بھر کے تمام بچوں کو ایکساں تعلیمی موقع مینگےتاکہ وہ اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سیکھیں

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *