Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ، ٹرمپ نے اسے اہم قدم قرار دے دیا


ریاض: سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی سلامتی کے لیے ’’بڑا، جرات مندانہ اور اہم قدم‘‘ قرار دے دیا۔

گلف نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں باہمی تعاون اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی جانب پیش رفت ہے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ، فوجی رابطوں کے فروغ اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

معاہدے کی اہم شق کے مطابق اگر تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے مشترکہ خطرہ تصور کیا جائے گا اور تینوں ممالک باہمی مشاورت سے اجتماعی ردعمل دیں گے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ دفاعی تعاون اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ معاہدہ پہلے سے موجود دوطرفہ اور دیگر دفاعی معاہدوں کی جگہ نہیں لے گا، جبکہ دیگر ممالک کے لیے بھی مستقبل میں اس فریم ورک میں شامل ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے تینوں ممالک دفاعی صنعت، مشترکہ فوجی مشقوں، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور انٹیلی جنس تعاون کے شعبوں میں مزید پیش رفت کرسکتے ہیں۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے اور خطے کے ممالک اپنی دفاعی صلاحیتوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *