Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ظہور بلیدی

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ظہور بلیدی

تربت(خ ن ): صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے اپنی رہائش گاہ پر حلقے کے عمائدین، معززین اور مختلف وفود سے ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور بنیادی سہولیات سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میر ظہور احمد بلیدی نے حلقے کے معززین کے مسائل، تجاویز اور عوامی ضروریات کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مو¿ثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حلقے کی پائیدار تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط اور مو¿ثر بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رابطے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *