Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکرات

بلوچستان بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، کھیلوں کی سرگرمیاں جاری


بلوچستان بھر میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں، صوبے کے تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ نوجوانوں کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات میں شریک کرنے کے لیے کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ یکم اگست سے شروع ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑی اور نوجوان بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں کا فائنل راؤنڈ 14 اگست کو منعقد ہوگا، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔جشن آزادی کے سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں، ثقافتی اور دیگر قومی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ اہم سرکاری عمارات، شاہراہوں اور عوامی مقامات کو قومی پرچموں اور جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پینا فلیکس سے سجایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جشن آزادی کی تقریبات میں عوام اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت، آزادی اور قومی وحدت کی علامت ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، حکومت نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قومی جذبے کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جشن آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ دن ہمیں آزادی کی قدر، قومی ذمہ داریوں اور ملک کی ترقی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا اور عوام، بالخصوص نوجوانوں کو ان تقریبات میں بھرپور شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام جشن آزادی کے موقع پر اتحاد، اخوت اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *