Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد 17 سیمپلز حاصل

میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد 17 سیمپلز حاصل

نوجوان میر رضا علی کیس میں قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 17 سیمپلز حاصل کیے گئے ہیں، جنہیں مزید فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔

مقتول کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس حکام کیس کی تحقیقات کے بجائے متاثرہ خاندان کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔

جبران ناصر کے مطابق اہلخانہ کو پولیس دفتر بلا کر مبینہ طور پر یہ کہا جاتا رہا کہ پولیس کے تجربے کے مطابق میر رضا نے خودکشی کی ہے۔ تاہم وکیل نے اس مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وکیل نے مزید دعویٰ کیا کہ میر رضا کے چہرے اور آنکھوں کے حصے میں غیر معمولی تبدیلیاں پائی گئی ہیں، جن کی وجوہات فرانزک تحقیقات سے واضح ہوں گی۔

اس سے قبل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہوجائے گا کہ میر رضا کی موت قتل تھی یا خودکشی، جبکہ جسم پر تشدد کے الزامات اور اس میں مبینہ طور پر ملوث افراد سے متعلق بھی حقائق سامنے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس میں مبینہ طور پر گولی لگنے اور جسم پر تشدد کے نشانات سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔ فرانزک ٹیم کی جانب سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ حتمی نتیجہ مکمل فرانزک اور قانونی تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *