Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطلبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطلبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئی

مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ، (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تاریخی اور اہم پیشرفت قرار دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ تین برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ اہم رہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون کو نئی جہت دے گا بلکہ تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، جبکہ ترکیہ بھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور برادر ملک ہے۔ تینوں ممالک کا قریبی تعاون مسلم دنیا میں باہمی یکجہتی، تعاون اور مشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا کردار قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے قومی مفادات اور خطے کے امن و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم پیشرفت کو آگے بڑھایا۔ میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس تاریخی معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور تینوں برادر ممالک کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن، باہمی احترام، خودمختاری اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *