Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکچھ لاکھ کی لکیر اور فروخت شدہ تاریخ، ڈیورنڈ معاہدے کا تاریک سچ!!!نااہلی کا راج اور مسائل کے انبارافکار کی غلامی اور حریتِ فکر کا بحرانرائٹر کی آہ و فغاں: لفظوں کے مزدور کو انصاف کب ملے گا؟فیلٹیز ہوٹل لاہور میں بزنس مین ، وکلاء اور عجوبہ ء روگار معالج کے اعزاز میں شاندار “بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ تقریب” کا احوالسب کچھ سمجھ سے باہر ہےدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکچھ لاکھ کی لکیر اور فروخت شدہ تاریخ، ڈیورنڈ معاہدے کا تاریک سچ!!!نااہلی کا راج اور مسائل کے انبارافکار کی غلامی اور حریتِ فکر کا بحرانرائٹر کی آہ و فغاں: لفظوں کے مزدور کو انصاف کب ملے گا؟فیلٹیز ہوٹل لاہور میں بزنس مین ، وکلاء اور عجوبہ ء روگار معالج کے اعزاز میں شاندار “بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ تقریب” کا احوالسب کچھ سمجھ سے باہر ہےدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

فیلٹیز ہوٹل لاہور میں بزنس مین ، وکلاء اور عجوبہ ء روگار معالج کے اعزاز میں شاندار “بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ تقریب” کا احوال

منشا قاضی
حسبِ منشا

زندہ قومیں اپنے ملک کے محسنوں کو ان کی زندگی میں ہی ان کی خدمات کا اعتراف کرتیں ہیں ۔ ملک کی معاشی زلفِ پریشاں کو سنوارنے والے لوگ میرے نزدیک خوش نظری اور احترام کے ہی سزاوار. ہوتے ہیں ،
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال اور میاں انجم نثار پیٹرن انچیف پیاف ، سابق صدر سارک چمبر آف کامرس پاکستان چیپٹر کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عجوبہ ء روزگار معالج ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی گردوں کی بیماریوں میں تشویشناک خطرات کے تدارک پر خطاب بڑے خاصے کی چیز تھا ۔ تقریب میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا
لاھور کے تاریخی اور باوقار فیلٹیز ہوٹل کے شالیمار ہال میں بزنس کمیونٹی اور قانونی شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات کے اعزاز میں ایک پروقار “بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ تقریب” کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروباری، سماجی، طبی، صنعتی اور قانونی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب ان افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیئے منعقد کی گئی جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی اور قومی ترقی میں گراں قدر کردار ادا کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے وزیر قانون رانا محمد اقبال اور میاں انجم نثار پیٹرن انچیف پیاف ، سابق صدر سارک چیمبر آف کامرس پاکستان چیپٹر تھے، جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ جبکہ تقریب کے سربراہ جناب شاکر محمود چوھان کی دورس نگاہ کا اعجازِ حسنِ انتخاب بے مثال و لاجواب تھا اور انتظامی امور کی نگرانی دانیال راٹھور نے بطور ایونٹ کوآرڈینیٹر انجام دی۔ نقیبہ ء محفل نے بڑی بے ساختگی سے
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کروایا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری ترقی، قومی معیشت، سماجی خدمت، طبی سہولیات اور قانون کی بالادستی جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔
مقررین میں چوہدری غلام مصطفیٰ (سی ای او مصطفیٰ اسٹیٹ)، شاہد اقبال (سی ای او آدم جی اسٹیٹ)، رانا انعام اللہ خان (سی ای او ہائی برو)، ڈاکٹر وقار احمد نیاز (چئیرمین رحمٰن فاؤنڈیشن)، شیخ محمد رضوان (سی ای او H&R لیبارٹریز)، محمد افضل خان (سی ای او کاروانِ افضل) شامل تھے۔ تمام مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان کی معاشی ترقی، کاروباری اخلاقیات، صنعت و تجارت کے فروغ، فلاحی سرگرمیوں اور نوجوان نسل کے لیئے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کامیاب کاروباری شخصیات، قانون دانوں اور سماجی کارکنوں خصوصی طور پر عجوبہ ء روزگار معالج ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی طبی خدمات کا تذکرہ کیا اور ان کی کاوش کو اللہ تعالیٰ کی نوازش قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنی تقریر میں جس طرح کہا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن ایک مشن ہے جو درد بانٹتا ہے اور شفا بانٹتا ہے رانا محمد اقبال نے کہا رحمٰن فاؤنڈیشن اور رحمٰن فری ڈائلسز سینٹر کے بانی اور چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر وقار احمد نیاز ربع صدی سے پاکستان کے مختلف شہروں لاہور، کراچی جہلم، اسلام آباد ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرائے عالمگیر کامونکی، ڈسکہ اور تین مزید سینٹر پائپ لائن میں موجود ہیں ، انہوں نے کہا ان سینٹروں میں زندگی سے جنگ لڑتے مریضوں کو مفت ڈائیلسز جیسی اہم اور مہنگی طبی سہولت و ضرورت مہیا کر رہے ہیں اس مشن کا دل ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھڑکتا ہے یہاں روزانہ درجنوں گردوں کے مریض ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی بصیرت، دعا اور ٹیم کی انتھک محنت سے نئی سانسیں لیتے ہیں ۔ رانا محمد اقبال نے کہا کہ یہ صرف علاج نہیں بلکہ ایسا احسان ہے جسے نہ وقت مٹا سکتا ہے نہ الفاظ میں سمیٹا جا سکتا ہے طبابت کا وہ چہرہ جو اخلاص میں بھیگ چکا ہے ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی حکمت صرف صرف جڑی بوٹیوں تک محدود نہیں بلکہ ان کا علم فہم اور جذبہ خدمت روحانی و جسمانی شفا کا ایسا امتزاج ہے جو صرف اللہ تعالی کے بندوں کو عطا ہوتا ہے وہ ہر مریض کو صرف ایک فائل یا کیس نہیں سمجھتے بلکہ ایک امانت ایک دعا کا طالب اور ایک انسان سمجھ کر دیکھتے ہیں ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے خطاب میں رحمٰن فاؤنڈیشن کے بارے میں حیرت انگیز معلومات فراہم کیں ، انہوں نے کہا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش ادارہ ہے مگر اس کا دائرہ کار اور نفع اللہ کی رضا اور خلقِ خدا کی دعاؤں میں چھپا ہوا ہے۔ میاں انجم نثار نے کہا کہ ایسے دور میں علاج ایک کاروبار بن چکا ہے ، اسی دور میں ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے خدمت کو عبادت کا درجہ دے کر معاشرے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے میاں انجم نثار جو حب الوطنی کے پیکر ، اخلاص کا مجسمہ اور احساس کا ستون ہیں وہ رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردوں کی صفائی کی نئی مشین کا افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کریں گے ۔ آپ نے گردوں کی بیماری کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی طبی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مالی تعاون کا بھی اعلان کیا ۔ میاں انجم نثار جہاں ملک کی معاشی زلفِ پریشاں کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہاں وہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اپنے حصے کی قندیلیں فروزاں کیئے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے انہیں بتایا کہ لاھور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بورڈ کی ایگزیکٹیو ممبر فردوس نثار رحمٰن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ہیں تو میاں نثار انجم کو یاد آ گیا کہ فردوس نثار رحمٰن فاؤنڈیشن کا ہمیشہ ذکر کرتی رہتی ہے ۔ آپ نے تقریب کے سربراہ شاکر محمود چوھان اور ان کے رفقائے کار کی کارکردگی کے حُسن کی جہاں تعریف کی وہاں دوسری تمام شخصیات کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی صرف حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ نجی شعبے، کاروباری برادری اور سماجی اداروں کے فعال کردار سے بھی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازی پروگرام نہ صرف باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کو محنت، دیانت اور قومی خدمت کا عملی پیغام بھی دیتے ہیں۔
تقریب کا مرکزی حصہ ایوارڈ کی تقسیم کا وہ خوشگوار مرحلہ تھا، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو “بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ حاضرین نے خصوصاُ ہمارے ملک کے گمنام ہیرو ماضی کے اتھلیٹ جناب طاھر عزیز جو عزیزِ جہاں ہیں نے ڈاکٹر وقار احمد نیاز اور محمد افضل خان اور دوسری عبقری شخصیات کو ایوارڈ حاصل کرتے وقت بھرپور داد دی اور ان کی قومی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے باہمی ملاقاتوں کے ذریعے پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینے اور مستقبل میں مشترکہ قومی و سماجی منصوبوں پر تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ پروقار تقریب اس حقیقت کی آئینہ دار تھی کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کامیاب کاروباری افراد، وکلاء، صنعت کاروں، سماجی رہنماؤں اور فلاحی اداروں کا کردار نہایت اہم ہے، اور ان کی خدمات کا اعتراف نہ صرف ان کے لیئے اعزاز ہے ۔ بلکہ پوری قوم کے لیئے باعثِ فخر ہے۔ سید تنویر ثقلین بخاری اور محمد افضل خان سے مل کر روحانی مسرت محسوس ہوئی ۔ لذت عارضی ہوتی ہے مسرت دائمی ، اور دنیا کی کوئی تخریب مسرت سے آنکھیں نہیں ملا سکتی ۔ جن سے ملنے کی خواہش یا تمنا تمہارے دل میں کروٹیں لے رہی ہو تو ان کا پتہ ، ان کے شہر کا موسم اور رابطے کا کوئی وسیلہ تلاش کرنے میں کسی تکلف کی ضرورت نہیں ۔ میں ممنون ہوں ڈاکٹر وقار احمد نیاز کا جنہوں نے لطفِ تقریب کی لطافتوں اور ہمدمِ دیرینہ کی رفاقتوں سے فیض یاب کیا ۔ وزیر قانون رانا محمد اقبال جو میرے بھتجے ہیں ان کی زندہ دلی ضرب المثل ہے ۔ میاں انجم نثار وہ ایثار پیشہ صنعتی سائنسدان ہیں جن کا وجدان جاگ رہا ہے ۔ وہ عمر نہیں گزار رہے ، زندگی سلیقے اور قرینے سے بسر کر رہے ہیں ۔ عمر تو سو کر گزر جاتی ہے زندگی جاگ کر بسر ہوتی ہے ۔ میں شاکر محمود چوہان کا بھی ممنون ہوں اور ان کی مثبت سوچ کے بطن سے پرسکون ماحول پیدا ہوتا ہے ۔ آپ نے خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اپنے حصے کی شمع روشن کی ہے ۔ آپ کی دخترانِ نیک اختران جن کے قرطاسِ اعزاز پر اعلیٰ تعلیمی امتیازات ثبت ہیں ۔ شاکر محمود چوہان مبارک باد کے مستحق ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کی بہترین سعادتوں سے بہرہ ور فرمائے ۔ آمین ہال میں جتنے لوگ موجود تھے ان کے بارے میں بلا خوف و خطر یہ فیصلہ دیا جا سکتا ہے ۔

جن سے مل کر زندگی سے پیار ہو جائے وہ لوگ

آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں !

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *