Banner
Daily Sahafat Quetta
July 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

قومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد نے کہا ہے کہ یکم اگست سے تحصیلوں اور یونٹوں کے شروع ہونے والے تنظیمی دورے ضلع کوئٹہ کے ضلعی نظم و نسق اور جماعتی فعالیت کے لیے نہایت نیک شگون ثابت ہوں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا یونٹ سطح پر جماعتی سرگرمیوں کو فعال کرنا کارکنان کے ساتھ رابطے کو مستحکم بنانا اور تنظیمی ذمہ داریوں کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیمی دوروں کی تکمیل کے بعد ضلع کوئٹہ کے چاروں ٹاو¿نز میں عظیم الشان علماءکنونشنز منعقد کیے جائیں گے جبکہ جمعیت علمائ اسلام میں نئے شامل ہونے والے کارکنان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ انہیں جماعتی نظم سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام کا نصب العین ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے جماعت کی قیادت اور کارکن ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اسلام کے مقدس نام پر حاصل کی گئی اس مملکت میں آج بھی اسلامی نظام کے نفاذ کی آرزو تشن? تعبیر ہے۔ موجودہ قومی مسائل، سیاسی بے یقینی، معاشی ابتری اور سماجی بے راہ روی اس امر کی متقاضی ہیں کہ ملک کو ایسی صالح، دیانت دار اور باصلاحیت قیادت میسر آئے جو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں عوام کی حقیقی رہنمائی کر سکے۔ جمعیت علمائ اسلام ملک و قوم کو ایسی ہی مخلص، دیانت دار اور عوام دوست قیادت فراہم کرنے کی صلاحیت اور عملی وڑن رکھتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *