Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

امریکا اور سعودی عرب کے مبینہ فضائی حملوں میں عراقی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

بغداد: عراق میں امریکا اور سعودی عرب سے منسوب مبینہ فضائی حملوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں 20 اہلکار ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ایم ایف، جو عراقی مسلح افواج کا حصہ ہے، نے بیان میں کہا کہ اس کے مختلف صوبوں میں موجود متعدد اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 20 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق اجلاس میں حالیہ فضائی حملوں اور ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس کے بعد آئندہ کے اقدامات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

تاحال امریکا یا سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ حملوں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

دفاعی اور سیاسی ماہرین کے مطابق اگر خطے میں اس نوعیت کی کارروائیاں جاری رہیں تو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *