Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچخود ساختہ معاشی حصار اور سرحدی جمودنواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچخود ساختہ معاشی حصار اور سرحدی جمود

لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلی

لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلی

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ملک بھر کی طرح لورالائی میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی اقدامات کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول لورالائی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار احمد کاکڑ اور پرنسپل جمال الدین اتمانخیل کی سربراہی میں تدریسی عملے اور طلباء نے یکجہتی ریلی نکالی۔ریلی میں اساتذہ اور طلباء نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتی رہے گی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیوں کو طلباء میں قومی شعور، انسانی حقوق کے احترام اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول لورالائی میں منعقدہ اس ریلی کے ذریعے شرکاء نے کشمیری عوام کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ان کی جدوجہد اور جائز حقوق کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *