Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچخود ساختہ معاشی حصار اور سرحدی جمودنواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچخود ساختہ معاشی حصار اور سرحدی جمود

لورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزم

لورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزم

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت بلوچستان کے وژن پر عمل درآمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر رمیش کمار نے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا، جہاں ادویات کے معیار، معیاد، قانونی حیثیت اور دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔معائنے کے دوران میڈیکل اسٹورز کے لائسنس، ادویات کی رجسٹریشن، ایکسپائری تاریخوں، غیر ملکی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی موجودگی، ادویات کو محفوظ رکھنے کے لیے کولڈ چین کے انتظامات، درجہ حرارت، دکانوں کی صفائی اور مجموعی حالت سمیت کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی اور متعلقہ امور کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر رمیش کمار نے واضح کیا کہ عوام کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ادویات کی خرید و فروخت میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کریں، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات رکھنے یا فروخت کرنے سے گریز کریں اور ادویات کو مقررہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کے لیے کولڈ چین کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی نشہ آور ادویات کی فروخت اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات کی فراہمی جن کے لیے طبی نسخہ قانونی طور پر لازمی ہے، قابلِ قبول نہیں۔ تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو چاہیے کہ وہ متعلقہ قوانین اور محکمہ صحت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔رمیش کمار نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت بلوچستان کے وژن کے مطابق ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے، غیر قانونی کاروبار کی روک تھام اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ خلاف ورزیوں کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے میڈیکل اسٹور مالکان پر زور دیا کہ وہ عوامی صحت کو کاروباری مفادات پر ترجیح دیں اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک محفوظ اور معیاری ادویاتی نظام کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *