Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچخود ساختہ معاشی حصار اور سرحدی جمودنواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچخود ساختہ معاشی حصار اور سرحدی جمود

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخب

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخب

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے ڈویژنل انتخابات مکمل ہوگئے، جس میں اتفاقِ رائے سے سعید احمد ناصر کو ڈویژنل صدر، جمعہ خان اتمانخیل کو جنرل سیکرٹری، عبدالرزاق ناصر کو چیئرمین اور ملک میرا جان ترین کو آرگنائزر منتخب کرلیا گیا، جبکہ دیگر عہدیداران پر مشتمل ڈویژنل کابینہ بھی تشکیل دے دی گئی۔ڈویژنل انتخابات صوبائی چیئرمین امیر محمد طوفان کی نگرانی میں منعقد ہوئے، جس میں تنظیمی امور اور اساتذہ کے حقوق کے حوالے سے نمائندگی کے لیے نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی کی جانب سے نومنتخب ڈویژنل صدر سعید احمد ناصر، جنرل سیکرٹری جمعہ خان اتمانخیل، چیئرمین عبدالرزاق ناصر، آرگنائزر ملک میرا جان ترین اور دیگر کابینہ اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
تنظیم کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نومنتخب ڈویژنل کابینہ اساتذہ برادری کے مسائل کے حل، ان کے جائز حقوق کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور تنظیم کو مزید فعال و مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت باہمی اتفاق، اتحاد اور مشاورت کے ذریعے اساتذہ کے اعتماد پر پورا اترے گی اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *