Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

حکومت ملک بھر میں چہلم شہدائےؑ کربلا کے موقع پر خصوصی انتظامات کرے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، علامہ حسین مقدسی

اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر مجالسِ عزاء اور جلوسوں کے لیے انتظامی امور کو ترجیح دی جائے، کربلا زائرین کی سہولت کے لیے ایئر پورٹ خصوصی کاؤنٹر بنائے جائیں، سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ

استعمار مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی پھیلاؤ کے گھناؤنے منصوبے پر عمل پیرا ہے، علامہ آغا سید حسین مقدسی

خلیجی معیشتوں پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے امریکا جوہری معاہدہ پلیٹ میں رکھ کر پیش کر رہا ہے۔ وطنِ عزیز میں دہشتگردی خوارج و ازلی دشمن کی سپانسرڈ فتنوں کا نتیجہ ہے۔ علامہ مقدسی

عساکرِ پاکستان فُل اسکیل آپریشن کر کے وطن دشمنوں کو واصلِ جہنم کرے، چہلم شہدائےؑ کربلا پر ملک بھر میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، مقدسی

ٹرمپ ابراہیمی معاہدہ تسلیم کرانے کی مہم پر ہے تاکہ بغل بچےکو گریٹر اسرائیل بنانے کا لائسنس دیا جائے، مقدسی

ٹانک، بنوں، بلوچستان میں یہود و ہنود کی پراسکسیز کام کر رہی ہیں، سیکیورٹی ایشوز پر پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، مقدسی

مخدراتِؑ عصمت و طہارت نے کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں میں توحید و رسالتؐ و ولایتؑ کا دفاع کیا۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان

راولپنڈی /؛کوئٹہ ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں چہلم شہدائےؑ کربلا کے موقع پر خصوصی انتظامات کرے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر مجالسِ عزاء اور جلوسوں کے لیے انتظامی امور کو ترجیح دی جائے، کربلا زائرین کی سہولت کے لیے ایئر پورٹ خصوصی کاؤنٹر بنائے جائیں، قافلۂ اہلِ حرمؑ و مخدراتِؑ عصمت و طہارت نے کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں میں توحید و رسالتؐ و ولایتؑ کا دفاع کیا، وطنِ عزیز میں دہشتگردی خوارج و ازلی دشمن کی سپانسرڈ فتنوں کا نتیجہ ہے، عساکرِ پاکستان فُل اسکیل آپریشن کر کے وطن دشمنوں کو واصلِ جہنم کرے، چہلم شہدائےؑ کربلا پر ملک بھر میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے حساس علاقوں میں رینجرز تعینات کیے جائیں۔ استعمار مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی پھیلاؤ کے گھناؤنے منصوبے پر عمل پیرا ہے، خلیجی معیشتوں پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے امریکا جوہری معاہدہ پلیٹ میں رکھ کر پیش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ مقدسی نے عالمی ریشہ دوانیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعمار مشرقِ وسطیٰ میں نیا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کو ایٹمی صلاحیت کی پیشکش نیک نیتی نہیں بلکہ شیطانی چال ہے، علامہ مقدسی نے کہا کہ مسلم دنیا کو مسلکی تفریق کے دلدل میں پھنسانے کی ناکامی کے بعد امریکا اسرائیل خلیج و عرب کو ایٹمی آگ میں دھکیل رہی ہے۔ آقائے مقدسی نے کہا کہ ٹرمپ ابراہیمی معاہدے کو تسلیم کرانے کی مہم پر ہے تاکہ اس کے بغل بچے کو گریٹر اسرائیل بنانے کا لائسنس دیا جائے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان نے کہا کہ دنیا جنگوں میں الجھی ہوئی ہے اور اقوامِ متحدہ گھوڑے بیچ کر سو رہا ہے، سلامتی کونسل کو سانپ سونگھ گیا ہے جبکہ او آئی سی عالمِ مدہوشی اور وینٹی لیٹر پر ہے۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ ٹانک، بنوں سمیت بلوچستان میں یہود و ہنود کی پراسکسیز کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایشوز پر پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حساس علاقوں میں چہلم شہدائےؑ کربلا پر فول پروف انتظامات کیے جائیں اور علاقے فوج کے سپرد کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *