Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

گنداخہ: واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ، صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

گنداخہ( نامہ نگار فریداحمد) میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم کی کارکردگی، پانی کی فراہمی اور شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکراللہ، ایس ڈی او ریاض احمد جمالی اور سب انجینئر میر احمد زہری کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر واٹر سپلائی نظام کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام تکنیکی رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔دورے کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام سرور رند، وائس چیئرمین شہروز جمالی، میر شیراز خان جمالی، عادل حسین جمالی، غلام مرتضیٰ لاشاری، سماجی رہنما نور محمد جمالی، میر فردین جمالی، میر ذیشان جمالی، سابق کونسلر عبدالکریم جمالی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی اور شہری مسائل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں،بعد ازاں تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے کہا کہ گنداخہ کے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ واٹر سپلائی اسکیم کی بہتری، صاف پانی کی مسلسل فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا مستقل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلرز کے ترقیاتی فنڈز شفافیت، میرٹ اور عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ گنداخہ کی ترقی، شہری سہولیات میں بہتری اور عوامی خدمت کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا، جبکہ کسی بھی علاقے کو بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا،ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے بلدیاتی ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور گنداخہ کو ایک ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *