Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

کوئٹہ میں اے آئی ٹریفک سگنلز نصب ہوں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں شہر میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹریفک سگنلز فعال کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنا کر شہریوں کو محفوظ، منظم اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مؤثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ٹریفک مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا، سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا، اور کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے حکومتی وژن کو عملی شکل دی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *