Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مستونگ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور امن دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کے سرپرست دہشت گرد گروہوں اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *