Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

مستونگ: محکمہ تعلیم کے دو دفاتر میں آگ، سرکاری ریکارڈ اور کمپیوٹر جل گئے، تحقیقات شروع


مستونگ: ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کے دو مختلف دفاتر میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں ریکارڈ رومز، کمپیوٹرز اور اہم سرکاری دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ شاہی باغ میں واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) فیمیل کے دفتر جبکہ دوسرا واقعہ بابو محلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ڈی او) فیمیل کے دفتر میں پیش آیا۔ دونوں مقامات پر ایک ایک کمرہ آگ کی لپیٹ میں آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر دفاتر میں داخل ہو کر آتش گیر مادہ چھڑکنے کے بعد آگ لگائی، جس کے باعث ریکارڈ رومز، کمپیوٹرز اور دیگر اہم سرکاری ریکارڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

حکام کے مطابق فی الحال آگ لگنے کی وجوہات اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں کوئی حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ واقعے کے حوالے سے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ محرک یا مقصد سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر ذمہ دار افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *