Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاگیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

بلوچستان کی حدود میں بغیر اجازت نالہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے، کمشنر نصیرآبادڈویژن

نصیر آباد (رپورٹ محمد یونس عمرانی)

کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت سندھ ایریگیشن کی جانب سے بلوچستان کے حصے میں این او سی کے بغیر سم نالے کی تعمیر کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل/ ایکس ای این مدثر ظفر کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد دھیرج کالرا نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے بتایا کہ بلوچستان کی حدود میں زیر تعمیر سم نالے کا کام سندھ ایریگیشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور اس سے بلوچستان کے ڈرینج سسٹم پر براہ راست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس موقع پر ایکس ای این نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نالے کی کھدائی کا یہ کام حکومت بلوچستان سے این او سی حاصل کیے بغیر شروع کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک اعلیٰ حکام سے باضابطہ اجازت حاصل نہیں کی جاتی، بلوچستان کی حدود میں نالے کے اس کام کو ہرگز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کو ہدایت کی کہ اس سے متعلق ڈسٹرکٹ کی سطح پہ اجلاس طلب کیا جائے تب تک بلوچستان کی حدود میں جاری نالہ کے تعمیراتی کام بند کرایا جائے محکمہ آبپاشی بلوچستان نے اگاہ کیا کہ سال 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران نور واہ کے ذریعے آنے والے سیلابی ریلے نے بلوچستان کے ڈرینج سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا تھا،اس لیے مستقبل میں ایسے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو صوبے کے عوام، زرعی اراضی اور انفراسٹرکچر کے لیے خطرے کا باعث بنے مزید یہ کہ سندھ ایریگیشن حکام پر لازم تھا کہ بلوچستان کی حدود میں کسی بھی نوعیت کے منصوبے پر کام شروع کرنے سے قبل بین الصوبائی رابطوں اور باہمی مشاورت کو یقینی بناتے، تاہم ایسا نہ کرنا افسوسناک ہے کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کو ہدایت جاری کی کہ سم نالے کی تعمیر فوری طور پر رکوائی جائے، اور تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کی جائے، جب تک حکومت بلوچستان محکمہ آبپاشی کی جانب سے کوئی واضح احکامات نہیں آتے اور صوبہ کے مفادات، سرحدی حدود اور عوام کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *