Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بی ایف اے کی بڑی کارروائی، کوئٹہ میں ناقص مرغی کے گوشت کی کھیپ پکڑی گئی


بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت خوراک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملتان سے آنے والی مسافر بس نمبر BSB-743 سے بڑی مقدار میں ناقص مرغی کا گوشت برآمد کر لیا۔ بروقت کارروائی کے باعث مضر صحت گوشت کی شہر بھر میں سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز فخر الدین مری کی سربراہی میں گئی جن کے مطابق برآمد شدہ گوشت کو انتہائی نامناسب، غیر صحت بخش اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی طریقے سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا، جسے بعد ازاں مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر خوراک کے مراکز کو سپلائی کیے جانے کا خدشہ تھا۔ بروقت کارروائی سے شہریوں کو ممکنہ صحت عامہ کے سنگین خطرات سے محفوظ بنایا گیا۔دوسری جانب بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں روزمرہ نگرانی مہم کے تحت کوئٹہ، پنجگور، ڈیرہ اللہ یار، لورالائی اور لسبیلہ میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ذریعے مختلف بیکریز، بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹس، پکوان ہاؤسز اور دیگر خوراک کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ فوڈ سیفٹی قوانین، صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں پر 25 خوراک کے مراکز کو جرمانے جبکہ 26 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔معائنوں کے دوران فوڈ بزنس آپریٹرز کو صفائی، خوراک کی محفوظ تیاری، مناسب ذخیرہ اندوزی، معیاری خام مال کے استعمال اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناقص، مضر صحت اور ملاوٹی خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا اور عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت حتیٰ الامکان اپنے سامنے مرغی ذبح اور کٹوائیں جبکہ مشکوک یا غیر معیاری خوراک کی فروخت کی فوری اطلاع بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی کے ذریعے انسانی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *