Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

گرینڈ الائنس ملازمین کو رہا ، مطالبات تسلیم کیے جائیں، پروفیسر حلیم صادق

گرینڈ الائنس ملازمین کو رہا ، مطالبات تسلیم کیے جائیں، پروفیسر حلیم صادق
گرینڈ الائنس کے 50سے زائد بے گناہ ملازمین کی بدستور گرفتاری قابل مذمت ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری
ملازمین کے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے پچاس سے زائد ملازمین کی گرفتاریوں، تھری ایم پی او کے تحت نظر بندیوں اور سرکاری ملازمین کے خلاف جاری تادیبی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور ملازم کا آئینی و جمہوری حق ہے، جسے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ بے گناہ ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خاندانوں کو شدید ذہنی اور معاشی مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے، جبکہ احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق درجنوں پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ جبکہ متعدد دیگر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائیاں بھی انتہائی افسوسناک ہیں، جن پر حکومت کو فوری نظرثانی کرنی چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ملازمین کے جائز، آئینی اور قانونی حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ مسائل کا حل طاقت، گرفتاریوں اور دباؤ میں نہیں بلکہ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس، ڈی آر اے اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے ساتھ فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ موجودہ کشیدگی کا خاتمہ ہو اور سرکاری امور بھی معمول کے مطابق چل سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر گرفتار تمام ملازمین کو رہا کرے، تھری ایم پی او کے تحت جاری احکامات واپس لے، انتقامی نوعیت کی تمام تادیبی کارروائیاں ختم کرے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اختلافِ رائے کو برداشت کریں اور مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں، کیونکہ طاقت کے استعمال سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو ملازمین کے آئینی حقوق، قانون کی بالادستی، انصاف اور جمہوری روایات کے فروغ کا باعث بنے، اور امید ظاہر کی کہ بلوچستان حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *