Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

مولانا فضل الرحمن کا خطاب شہداء اور انصاف کے متلاشی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل، شاہ زاہد مشوانی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن کا وکلاء کنونشن سے خطاب مظلوم شہداء، ان کے لواحقین اور انصاف کے متلاشی ہر شہری کے جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرینِ قانون کے اس باوقار اجتماع میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نہایت واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے آئین شکنی کے مرتکب عناصر کو آئینہ دکھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کنونشن نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے بے بنیاد الزامات کا مؤثر جواب دے دیا اور ایک بار پھر یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کا مؤقف تاریخی حقائق، آئینی اصولوں اور زمینی حقائق پر مبنی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ سے شہداء کی عظمت، ان کے خون کی حرمت اور ان کے لواحقین کے حقوق کی علمبردار جماعت رہی ہے اور ہر فورم پر مظلوموں کی آواز مؤثر انداز میں بلند کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کامیاب وکلاء کنونشن کے انعقاد پر جمعیت لائرز فورم پاکستان کے صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وکلاء برادری آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کے فروغ کے لیے آئندہ بھی اپنا مؤثر اور تاریخی کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *