Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

وزیراعلیٰ بلوچستان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور بلوچستان میں ترقیاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تعلیم، صحت، گورننس، سرمایہ کاری اور عوامی فلاح کے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبے میں جاری اصلاحات، عوامی خدمات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے بلوچستان میں ترقی، سرمایہ کاری اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *