Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

جے یو آئی (ف) کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام جاری وکلا کنونشن سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس تقریب سے بار ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں۔

اپنے بیان میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے مذکورہ سیاسی جماعت کے لائرز کنونشن میں بار کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ ہی وہ اس تقریب کی حمایت یا تائید کرتی ہے۔

بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے پروگرام سے منسلک ہے یا اس تقریب کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ بار آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر اپنے مؤقف پر قائم ہے اور ان بنیادی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *