Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

او آئی سی خواتین کانفرنس پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پاکستان میں نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم بین الاقوامی فورم پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے عالمی سطح پر خواتین کی ترقی، مساوی مواقع اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ملک کے مو¿قف کو مزید تقویت ملے گی۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک کے نمائندوں کی پاکستان میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ او آئی سی رکن ممالک خواتین کی فلاح و ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک مو¿ثر پلیٹ فارم پر یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران خواتین کو درپیش چیلنجز، ان کی سماجی و معاشی ترقی، تعلیم، صحت اور فیصلہ سازی میں مو¿ثر کردار جیسے اہم موضوعات پر ہونے والی گفتگو مستقبل کے لیے مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کانفرنس کی صدارت مصر سے پاکستان کو منتقل ہونا ایک اہم پیش رفت ہے اور آئندہ دو برس کے لیے پاکستان کی قیادت او آئی سی کے خواتین سے متعلق ایجنڈے کو مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے میں نہ صرف معاون ثابت ہوگی بلکہ اسلام آباد اعلامیہ رکن ممالک کے درمیان تعاون، مشترکہ حکمتِ عملی اور خواتین کی بہتری کے لیے نئی راہیں متعین کرے گا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پاکستان کانفرنس کے دوران خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے گا، جس سے تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، وزارتِ خارجہ اور کانفرنس کے انعقاد میں شریک تمام ادارے اس اہم ذمہ داری کو کامیابی سے انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت بھی خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری، سماجی تحفظ اور فیصلہ سازی میں ان کی مو¿ثر شمولیت کے لیے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے، اور ایسے بین الاقوامی فورمز سے حاصل ہونے والے تجربات صوبے میں خواتین کی ترقی کے لیے مزید مو¿ثر پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین نہ صرف اسلامی دنیا میں خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے مشترکہ سوچ کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی عالمی سطح پر مزید مستحکم کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *