Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

بلڈر ارشاد بخاری کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے اعزاز میں عشائیہ

 

بلڈر ارشاد بخاری کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیہ میں کراچی کی کاروباری و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

کراچی:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک کے معروف بلڈر اور تعمیراتی شعبے کے ماہر ارشاد بخاری کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کراچی کی ممتاز کاروباری، سماجی اور عوامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملک کی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری کے فروغ، تعمیراتی شعبے کی ترقی اور کراچی کے معاشی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔اپنے خطاب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کراچی کو پاکستان کی معاشی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں کراچی کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف ملک کا سب سے بڑا تجارتی و صنعتی مرکز ہے بلکہ قومی آمدن، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اس کا نمایاں حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی اور ہاؤسنگ کا شعبہ ملکی معیشت کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ قومی ترقی کا اہم شراکت دار ہے اور حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمان اور کاروباری برادری کے درمیان مؤثر رابطے وقت کی ضرورت ہیں تاکہ معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔اس موقع پر میزبان ارشاد بخاری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل اور تعمیراتی شعبے کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے ملک کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کراچی کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *