Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری، ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا میگا منصوبہ، جدید سہولتوں سے آراستہ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کی جانب اہم پیش رفت،نئے پلیٹ فارمز،ٹریک کی بہتری اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر،مسافروں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں ،بزرگ،معذور افراد، خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی سہولتیں،جدید سکیورٹی نظام اور سی سی ٹی وی نگرانی، روہڑی ریلوے جنکشن کی تاریخی اہمیت مزید اجاگر ہوگی، تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل منصوبے میں شامل تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے،تاریخی اور اہم ریلوے جنکشنز میں شمار ہونے والے روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مشترکہ اشتراک سے جاری اس میگا منصوبے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیشن پر مختلف شعبوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں منصوبے کے تحت ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز کی توسیع و بحالی،ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن،نئے پلیٹ فارم کی تعمیر، پیدل آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے جدید سہولتوں کی فراہمی اور اسٹیشن کے مجموعی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو جدید ویٹنگ ایریاز،آرام دہ نشستیں پینے کے صاف پانی کی سہولت،معیاری واش رومز،بہتر روشنی،جدید انفارمیشن ڈسپلے سسٹم اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا جس سے سفری تجربہ مزید آرام دہ اور خوشگوار بنے گا منصوبے میں بزرگ شہریوں،معذور افراد،مریضوں، خواتین اور بچوں کی سہولت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے آسان رسائی کے راستے، پلیٹ فارم تک محفوظ آمدورفت،ٹرین میں باآسانی سوار ہونے کی سہولت اور دیگر جدید انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر طبقے کے مسافر بغیر کسی دشواری کے سفر کر سکیں ریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل نگرانی کا نظام،بہتر سکیورٹی انتظامات،جدید کنٹرول مانیٹرنگ،بہتر روشنی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں جس سے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا واضح رہے کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن ملک کے شمالی،جنوبی،وسطی اور بلوچستان کے ریلوے روٹس کو آپس میں ملانے والا ایک انتہائی اہم جنکشن ہے اپ گریڈیشن کے بعد نہ صرف اسٹیشن کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ریلوے آپریشن، مسافروں کی سہولت،ٹرینوں کی آمدورفت اور مجموعی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے چند روز قبل ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے سکھرفرمان غنی نے دیگر سینئر ریلوے افسران کے ہمراہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبے اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور تعمیراتی ادارے کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام مراحل اعلیٰ معیار،مکمل شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران مسافروں کی سہولت،ٹرین آپریشن کی روانی،حفاظتی اقدامات اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید،محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری مرکز بنایا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *