Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونی

پی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو ان کے بھائی کیخلاف خط لکھ دیا


ضلع خیبر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو خط لکھ کر حلقہ پی کے 71 میں ان کے بھائی نوید آفریدی کی مبینہ سیاسی اور انتظامی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔

عبدالغنی آفریدی نے وزیراعلیٰ کو لکھا گیا خط اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوید آفریدی حلقے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد اور ان کی سرپرستی کرتے ہیں، سرکاری محکموں کے افسران کو ان میں شرکت پر مجبور کیا جاتا ہے اور شرکت نہ کرنے والے افسران کو تبادلوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس مبینہ مداخلت سے ایک منتخب عوامی نمائندے کے طور پر ان کا سیاسی وقار متاثر ہو رہا ہے، عبدالغنی آفریدی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے سے پہلے بھی متعدد بار وزیراعلیٰ کو آگاہ کر چکے ہیں، جبکہ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے ذریعے بھی شکایت پہنچائی گئی، تاہم کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور بعض سرکاری افسران کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ سیاسی و انتظامی مداخلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ مزید قانونی اور سیاسی اقدامات پر غور کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *