Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کمالات اور بلند خیالات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کمالات اور بلند خیالات
تحریر،فردوس نثار
میری زندگی کے تجربات کا خلاصہ یہ ہے کہ زندگی کمالات کے اظہار کا نام ہے اگر تمہارے اندر یہ قوت موجود نہیں تو سمجھو کہ تم زندہ نہیں ہو زندگی کمالات سے عبارت ہے اور ہمارے نصف کائنات کی صنف سے تعلق رکھنے والی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز کی زندگی کمالات کا مجموعہ ہے اس نے نہ صرف ہمارے نصف ایمان کی حفاظت کی ہے بلکہ پنجاب کو صاف ستھرا بنا کر ماحولیاتی فضا کو آسودگی عطا کی ہے ۔ نکتہ چینی کرنا بڑا آسان ہے تنقید کے لیئے علم کی ضرورت ہوتی ہے نکتہ چینی کے لیئے پوری جہالت درکار ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے زندگی کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر بسر کیا ہے اور بسر کر رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ کبھی ناکام نہیں ہوئی ہے اور زندگی کو انہوں نے غنیمت سمجھا ہے اور اس میں وہ بہت کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتی ہیں ۔ محترمہ مریم نواز نے اپنی زندگی قوم کے لیئے وقف کر دی ہے اور وہ ہمیشہ زندہ رہے گی ۔ قوم کے لیئے زندگی وقف کر دینے والے راہنما ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ مریم نواز نے بھی وہی راستہ اختیار کیا ہے جو زندہ رہنے والوں کا راستہ ہے ۔ قانون کا احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیئے اور قانون کے احترام کے لیئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاندار ۔ کامیاب اور موْثر حکمت عملی تشکیل کی ہے اس سلسلے میں ان پر تنقید کرنے والے تنقید نہیں کر رہے نکتہ چینی کر رہے ہیں نکتہ چینی کرنا آسان ہے نکتہ چینی کے لیئے پوری جہالت کی ضرورت ہے پنجاب کے کروڑوں انسانوں کے اجتماعی ضمیروں میں احترام اس وقت مریم نواز کا موجود ہے اور ان کے تعمیری کاموں کی تحسین ہو رہی ہے جو مخالفوں کے لیئے بڑی تکلیف دہ ہے ۔ مریم نواز شریف ان سے کہتی ہے کہ
جن کو دعویٰ ہے کہ بیاباں سنوارے ہم نے
ان سے پوچھو کہ اجاڑے ہیں گلستان کتنے
مریم نواز شریف نے بیابانوں کو سنوار دیا ہے اور ہماری روزمرہ زندگی میں حیرت انگیز انقلاب پیدا کیا ہے میں بحیثیت بورڈ آف ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مثبت سوچ اور تعمیری حکمت عملی کا ابلاغ کرتی رہوں گی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم اچھے کام کو سرائیں اور اس کی تعریف کریں ۔ اس وقت اگر تنقید کرنے والے کم ہیں نکتہ چینی کرنے والوں کی تو حالت یہ ہے جس طرح برناڈشاہ کو اپنے ایک ڈرامے کی افتتاحی تقریب میں ایک بد باطن نقاد سے پالا پڑا تھا برناڈشاء کا ڈرامہ بے پناہ پسند کیا گیا اور اس کی پسندیدگی پر ہال میں 15 سے 20 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں تالیاں ختم ہوئیں تو اسٹیج پر برناڈشا نے صرف اتنا ہی کہا خواتین و حضرات ، تو وہ بدباطن شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا یہ کوئی ڈرامہ تھا بیہودہ ڈرامہ آپ نے ہمارا وقت ضائع کیا ہے ۔ تو بن برناڈشاء نے مسکراتے ہوئے اسے کہا ہاں میرے بھائی میری بھی یہی رائے ہے لیکن آپ کی اور میری رائے اتنے بڑے ہجوم میں کیا وقعت رکھتی ہے اور اس وقت سچی بات یہ ہے کہ مریم نواز کے لیئے سیاسی فضا خوشگوار اور تعمیر و ترقی کے راستے کشادہ نظر آ رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی تعمیری کارکردگی کے حوالے سے آپ کو معلومات فراہم کرتے وقت میں بڑی قلبی اور روحانی مسرت محسوس کر رہی ہوں تعلیم اور صحت مریم نواز شریف کی حکومت نے تعلیم و صحت کی شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیئے ہیں 73 فیصد عوام نے تعلیم کے شعبے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو اچھا اور بہت اچھا قرار دیا ہے جبکہ 68 فیصد عوام نے صحت کے شعبے میں اقدامات کو اچھا اور بہت اچھا قرار دیا ہے مریم نواز شریف کی حکومت نے جو تعمیری ڈھانچا تیار کیا ہے اس میں بہت بہتری لانے کے لیئے اقدامات کے لیئے لاہور ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 780 کلومیٹر طویل سیورج بچھائی جا رہے ہیں روزگار فراہم کیئے جا رہے ہیں مریم نواز شریف کی حکومت نے روزگار کے شعبے میں بھی اقدامات کیئے ہیں 68 فیصد عوام نے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کچھ نے اس پر تنقید بھی کی ہے ستھرا پنجاب جو ہے اس نے تو دوسرے صوبوں کے لیئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ محترمہ مریم نواز شریف کی حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام شروع کر کے بہت شاندار کامیاب اور موْثر حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت پنجاب کی صفائی کا معیار بہتر ہوا ہے اگر یہ کہا جائے کہ مریم نواز شریف نے ہمارے نصف ایمان کی حفاظت کی ہے تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا ۔ عربی زبان میں آفتاب مونث ہے اور مہتاب مذکر ہے اس لیئے تذکیر و تانیث کو کوئی امتیاز حاصل نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس کا کام بولتا ہے ۔ جتنے مرد وزیراعلیٰ پنجاب میں گزرے ہیں ان پر برتری خاتون وزیر اعلیٰ نے حاصل کر لی ہے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو چیمبر میں انے کی دعوت دیتی ہوں اور بقول پروین شاکر کے
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہو
اتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *