Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

سکھر میں 5 جولائی یومِ سیاہ، وکلا کا آمریت کے خلاف احتجاج

سکھر (بیورورپورٹ) 5 جولائی 1977ء کے یومِ سیاہ کے سلسلے میں سکھر بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آمریت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے حق میں آواز بلند کی۔احتجاجی مظاہرے سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل لاڑکانہ اور پیپلز لائرز فورم کے ڈویژنل صدر لیاقت علی شر، سندھ بار کونسل کے رکن اور سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے صدر قربان ملاڻو، پیپلز لائرز فورم سکھر کے صدر نوید احمد شاہ، سینئر نائب صدر خیرپور علی اکبر شر، الٰہی بخش میتلو، عبدالغفور جانوری، میراں بخش شر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر حملہ کرکے جمہوری نظام کو پٹری سے اتار دیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ آمریت نے نہ صرف جمہوری اداروں کو کمزور کیا بلکہ ملک کی سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی کے سفر کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم کو ایسے واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے متحد رہنا چاہیے۔
احتجاج میں شریک وکلا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو اولین ترجیح دی جائے، عوام کے ووٹ کے تقدس کا مکمل احترام کیا جائے اور ہر قسم کے غیر جمہوری اقدامات کی بھرپور مزاحمت کی جائے تاکہ ملک میں جمہوری روایات مضبوط اور آئین کی حکمرانی برقرار رہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *