Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

پانی کی عدم دستیابی کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہو رہی ہے،میر صفی اللہ خان رخشانی

گنداخہ:(نامہ نگار فریداحمد) معروف سیاسی و شخصیت ڈھوری شاخ کے زمیندار میر صفی اللہ خان رخشانی نے کہا ہے کہ کھیرتھر کینال میں پانی کی مسلسل قلت کے باعث ضلع اوستہ محمد اور اس کے ملحقہ وسیع زرعی علاقے شدید بحران سے دوچار ہیں،انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہو رہی ہے جبکہ خریف سیزن، خصوصاً چاول کی فصل، شدید خطرات سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار انھوں تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیرتھر کینال سے نکلنے والی گنداخہ شاخ، نورپور شاخ، سیر مائنر، قبو شاخ، مٹھڑی، ڈھوری شاخ اور دیگر ذیلی نہروں میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کی فصلیں سوکھنے لگی ہیں انہوں نے کہا کہ کھیرتھر کینال کے لیے بلوچستان کا مقررہ حصہ “چوبیس سو”کیوسک ہے، تاہم صوبے کو اس کے حصے کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران نے متعدد مرتبہ اعلیٰ حکام سے رابطے کیے،اور پانی کے حصول کیلئے آئینی طریقہ کار پر احتجاج کیے لیکن تاحال مسئلے کا کوئی مؤثر حل سامنے نہیں آیا۔مہر صفی اللہ خان رخشانی نے کہا کہ کسان اس وقت سخت معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور اگر فوری طور پر پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو زرعی پیداوار اور مقامی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کھیرتھر کینال میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان کے آئینی اور قانونی حصے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اور سنجیدہ حکمتِ عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *