Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کامیابی تک جاری رہے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات شاہد رند نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ہنہ اوڑک کے محب وطن شہریوں پر حملہ کیا، تاہم مقامی لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران اے ٹی ایف کے دو اہلکار زخمی جبکہ تین دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد سات افراد کو اغوا کرکے لے گئے ہیں اور انہیں بازیاب کرانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ہنہ اوڑک میں چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہے اور دہشتگردوں کے عزائم علاقے کو خالی کرانے کے ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

معاون برائے وزیراعلیٰ شاہد رند نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں مکمل سینیٹائزیشن آپریشن کیا جائے گا اور جب تک علاقہ کلیئر نہیں ہو جاتا، آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرین سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کریں گے، جبکہ کمیٹی مظاہرین سے مذاکرات بھی کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مظاہرین ہمارے اپنے لوگ ہیں اور ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات وہ خود ہنہ اوڑک گئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر منظور کاکڑ نے اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کیا ہوگا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے الزام عائد کیا کہ دہشتگردوں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین بھی دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت قائم ہے اور مسلم لیگ (ن) کو اپنی وزارتوں کے حوالے سے فیصلے کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *