Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش ناکام ہوگی، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعد اللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ ایک صوبائی وزیر، ضلع زیارت میں امن و امان کی فضاء کو خون آلود بنانے کی سازش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ترجمان دلاور خان کاکڑ، ضلعی امیر مولانا نورالحق اور دیگر کارکنوں کے خلاف تھری ایم پی او (3-MPO) کے تحت کی جانے والی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فارم 47 کے سہارے قائم صوبائی حکومت اور ایک کرپٹ صوبائی وزیر کی سیاسی بوکھلاہٹ، انتقامی ذہنیت اور غیر جمہوری طرزِ عمل کا کھلا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لیے ریاستی قوانین کا ناجائز استعمال نہ صرف آئین، جمہوری اقدار اور بنیادی شہری آزادیوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال بھی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک پرامن، آئینی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد کی ہے، اس لیے اس کے ذمہ دار رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اس نوعیت کی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر تھری ایم پی او کے تحت جاری تمام احکامات واپس لے، کارکنوں کو ہراساں کرنے اور سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرے، بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام بھرپور جمہوری، آئینی اور عوامی جدوجہد کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *