Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان طالبان حکومت بھارت کی پراکسی ہے، کرائے کے جنگجو استعمال کر رہےہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرگردے، مثانے اور مردانہ امراض کے علاج کے لیے مستند یورالوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر عمیر خانراولپنڈی: 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد کے ملوث ہونے کا شبہبلیدی اور کھوسو برادریوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے صلح ہوگئیبلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئیکچلاک، حاجی عیسی خان نورزی کا پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر گرین پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلانبی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میں سست روی اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیویپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقافغان طالبان حکومت بھارت کی پراکسی ہے، کرائے کے جنگجو استعمال کر رہےہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرگردے، مثانے اور مردانہ امراض کے علاج کے لیے مستند یورالوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر عمیر خانراولپنڈی: 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد کے ملوث ہونے کا شبہبلیدی اور کھوسو برادریوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے صلح ہوگئیبلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئیکچلاک، حاجی عیسی خان نورزی کا پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر گرین پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلانبی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میں سست روی اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیویپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق

واٹس ایپ گروپ کا ممبر یا ایڈمن ہونے سے متعلق ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

لاہور: ہائی کورٹ نے واٹس ایپ گروپس کا ممبر یا ایڈمن ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ نے واٹس ایپ گروپس سے متعلق ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صرف کسی واٹس ایپ گروپ کا رُکن یا ایڈمن ہونا بذاتِ خود جرم یا فوجداری ذمہ داری نہیں بنتا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ غیر قانونی یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرنے والا شخص خود اپنے عمل کا ذمہ دار ہوگا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کیس میں ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے اس مقدمے کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف کسی واٹس ایپ گروپ میں موجودگی یا خاموش رہنا جرم ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں۔ صرف گروپ ایڈمن ہونے کی بنیاد پر بھی کسی شخص پر فوجداری ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ واٹس ایپ پر غیر قانونی یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی ہوگی۔ فیصلے میں ایف آئی اے کی ٹیکنیکل اینالیسز رپورٹ کو بادی النظر میں قابلِ اعتماد قرار دیتے ہوئے ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *