Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیاامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیا

سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن )بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ، بیوٹمز کے اشتراک سے آئندہ ماہ عالمی معیار کی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو منعقد کرے گا، جو صوبے کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیوٹمز میں منعقدہ بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے رضاکار طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سرکاری شعبے میں تمام نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنا ممکن نہیں اس لئے نوجوان انٹرپرنیورشپ اور کاروبار کی جانب آئیں ، ہم صوبے کی یوتھ کو مواقع اور تربیت فراہم کرینگے ، انہوان نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار بلوچستان کے مختلف شعبوں میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منعقد ہونے والی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار، کاروباری شخصیات، صنعتی ادارے، ترقیاتی شراکت دار، سفارتی نمائندے، تعلیمی ادارے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کریں گے۔ ایکسپو کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتی شعبے، معدنی وسائل، زرعی و تجارتی امکانات، سیاحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے رضاکار طلبہ و طالبات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی بڑے قومی اور بین الاقوامی ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی توانائیاں، پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور جذبہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بلال خان کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پ±رعزم ہے۔ اس موقع پر پرو وائس چزنسلر ڈاکٹر میروائس کاسی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس ایکسپو کی کامیابی میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ بی بی او آئی ٹی کے سی ای او قائم لاشاری نے بلوچستان سرمایہ کاری بوراد کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر احسن اچکزئی نے بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کی تیاریوں اور رضاکار طلبا و طالبات کے کردار پر روشنی ڈالی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *