Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کلی ملک عمر خان ٹیوب ویل کی زمین واگزار کرانے کا مطالبہ

کلی ملک عمر خان ٹیوب ویل کی زمین واگزار کرانے کا مطالبہ
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے متعدد بار ملاقاتوں میں یقین دھانی کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انجمن اتحاد نوجوانان
وزیراعلیٰ بلوچستان اور کورکمانڈر سدرن کمانڈ سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کی اپیل
کوئٹہ: انجمن اتحاد نوجوانان (رجسٹرڈ) کلی ملک عمر خان، ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مشر محمد اسماعیل منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے عہدیداروں، معتبرینِ علاقہ اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں کلی ملک عمر خان کے عوام کی جانب سے عطیہ کی گئی ٹیوب ویل کی زمین پر مبینہ طور پر واسا کے ایک افسر کے طویل عرصے سے غیر قانونی قبضے اور اس پر تعمیرات کیے جانے کے معاملے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مذکورہ زمین علاقے کے عوام نے اجتماعی مفاد اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے عطیہ کی تھی، تاہم اس پر قبضہ کرکے نہ صرف عوامی مفاد کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ متعلقہ حکام کی خاموشی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے پانچ مرتبہ ملاقاتیں کی گئیں اور متعدد بار درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں، مگر افسوس کہ آج تک قبضہ ختم کرانے کے لیے کوئی مؤثر عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اگر سرکاری اداروں کی جانب سے عوامی املاک کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو شہریوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید متاثر ہوگا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل کی زمین کو فوری طور پر واگزار کراکے اسے اصل مقصد کے لیے استعمال میں لایا جائے اور اگر کسی سرکاری افسر یا بااثر شخصیت نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور بالخصوص کور کمانڈر سدرن کمانڈ سے اپیل کی گئی کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیوب ویل کی زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائیں اور علاقے کے عوام کو انصاف فراہم کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *