Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

میر علی مدد جتک نے پی بی 45 کو مثالی بنا دیا ہے،میر خیر اللہ جتک

میر علی مدد جتک نے پی بی 45 کو مثالی بنا دیا ہے،میر خیر اللہ جتک
حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام حاجی میر علی مدد جتک کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی
میر علی مدد جتک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے عوامی خدمات کا اعتراف کیا جائے، مطالبہ
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سینئر رہنما اور معروف قبائلی شخصیت میر خیر اللہ جتک نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی میر علی مدد جتک نے عوام کے ووٹ کا حق حقیقی معنوں میں ادا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 45 میں ریکارڈ ترقیاتی کام، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات میر علی مدد جتک کی عوام دوست قیادت کا واضح ثبوت ہیں۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج حلقہ پی بی 45 ترقی، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نئی مثال بن چکا ہے۔سڑکوں، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جس انداز میں اقدامات کیے گئے ہیں، اس سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوا ہے اور عوام اپنے منتخب نمائندے کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔میر خیر اللہ جتک نے کہا کہ میر علی مدد جتک نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھا اور ہر مشکل وقت میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی شبانہ روز محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے نے انہیں بلوچستان کی مؤثر سیاسی قیادت میں نمایاں مقام دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ میر علی مدد جتک کی بہترین عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور تنظیمی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کرے تاکہ وہ پورے بلوچستان کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ میر خیر اللہ جتک نے کہا کہ میر علی مدد جتک جیسے عوامی نمائندے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے اپنے کردار، کارکردگی اور عوامی رابطے سے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت ان کی خدمات کا ضرور اعتراف کرے گی اور انہیں مزید اہم ذمہ داریاں سونپے گی تاکہ صوبے میں ترقی کا سفر مزید تیز ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *