Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالپاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں سے متعلق بھارت کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا


پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف پاکستان کی جائز، ٹارگٹڈ اور متناسب کارروائیوں کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کیا ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے 29 جون کو جاری بیان پر پاکستان کے ردعمل سے متعلق ذرائع ابلاغ کے سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کی جائز، ہدفی اور متناسب کارروائیوں کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز بیان ایسے ملک کی جانب سے سامنے آیا ہے جو تاریخی طور پر اپنے ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا رہا ہے، ان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقصان پہنچاتا رہا ہے اور وہ اب بھی اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو دبائے ہوئے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی میں بھی سرگرم ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی ہے اور وہ مسلسل خطے میں امن کو نقصان پہنچانے والے کردار کے طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور وہ آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *