Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

نوجوانوں کو کاروبار اور صنعت کی جانب لایا جا رہا ہے، بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن )زیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ہدایات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT)، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کے اشتراک سے آئندہ ماہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026)کا انعقاد کر رہا ہے۔اس سلسلے میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت بیوٹمز میں ایک اعلیٰ سطحی اسٹیک ہولڈرز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی، ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین، مختلف کاروباری و مالیاتی اداروں، سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور سماجی شعبے سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے سازگار ماحول اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو کاروبار اور صنعت کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ”بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو اسی وڑن کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مایوسیوں کا خاتمہ کر کے بلوچستان کا مثبت، پرامن اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں تشخص دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر وائس کاسی نے کہا کہ”بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو“ ایک منفرد اور انتہائی مثبت اقدام ہے، جس کے انعقاد کے لیے بیوٹمز ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کے لیے سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے کہا کہ یہ ایکسپو نہ صرف کاروباری اداروں بلکہ نوجوانوں، نئے کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کو بھی ایک مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں انہیں سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں اور کاروباری ماہرین سے روابط استوار کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔اس موقع پر بیوٹمز کے رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی نے شرکائ کو ایکسپو کے اغراض و مقاصد، مجوزہ پروگرام اور لے آو¿ٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس کے شرکائ نے ایونٹ کو مزید مو¿ثر اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *