Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

بی آئی ایس پی مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا


24 جون 2026 یا اس سے قبل سم وصول کرنے والے مستحقین متعلقہ ایجنٹس سے رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اسفندیار کاکڑ
سم وصول نہ کرنے والے مستحقین فوری طور پر بی آئی ایس پی دفاتر سے سمحاصل کریں۔اعلامیہ
کوئٹہ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسفندیار کاکڑ کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق 2 جولائی 2026 سے بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم کی ادائیگی متعلقہ ایجنٹس کے ذریعے باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تمام مستحقین جنہوں نے 24 جون 2026 یا اس سے قبل بی آئی ایس پی کے متعلقہ دفاتر سے اپنی سم وصول کر لی ہے، وہ مقررہ ایجنٹس یا مجاز ریٹیلرز کے پاس جا کر اپنی امدادی رقم وصول کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسفندیار کاکڑ نے کہا کہ جن مستحقین نے ابھی تک اپنی سم وصول نہیں کی، وہ بلا تاخیر بی آئی ایس پی کے متعلقہ دفاتر سے اپنی سم حاصل کریں۔ سم کے اجراء کے 10 دن بعد وہ بھی متعلقہ ایجنٹس سے اپنی امدادی رقم وصول کرنے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مستحقین اپنی امدادی رقم 24 گھنٹے کسی بھی مجاز بی آئی ایس پی ریٹیلر سے وصول کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مستحقین پر زور دیا کہ وہ صرف مجاز ایجنٹس اور ریٹیلرز سے ہی رقم وصول کریں، کسی غیر متعلقہ فرد یا ایجنٹ کو کوئی رقم یا کمیشن ادا نہ کریں، اور کسی بھی شکایت یا دشواری کی صورت میں فوری طور پر اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *