Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں

بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں امن و امان کی صورتحال، جغرافیائی وسعت، دشوار گزار علاقے اور سیکورٹی کے چیلنجز دیگر صوبوں کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔ ان تمام مشکلات کے باوجود بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دن رات اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اتنی اہم اور حساس ذمہ داریاں ادا کرنے کے باوجود بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، جو یقیناً ایک بڑا ناانصافی کا مسئلہ ہے۔
پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی پولیس کو مختلف الاؤنسز، خصوصی مراعات اور بہتر مالی سہولیات حاصل ہیں جبکہ بلوچستان پولیس کے اہلکار محدود وسائل میں فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔ ایک پولیس جوان جو دور دراز علاقوں میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی دیتا ہے، اسے بھی وہی عزت، سہولت اور مالی تحفظ ملنا چاہیے جو ملک کے دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کو حاصل ہے۔
بلوچستان میں پولیس اہلکار اکثر ایسے علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں جہاں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہوتیں۔ کئی جوان اپنے گھروں اور خاندانوں سے دور رہ کر سخت موسمی حالات اور سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ متعدد اہلکار دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ ایسے حالات میں ان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنا ان کی قربانیوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت بلوچستان پولیس کی تنخواہوں کا ازسرنو جائزہ لے اور انہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ صرف زبانی تعریف یا تعریفی اسناد کافی نہیں بلکہ پولیس فورس کو مالی طور پر بھی مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ اہلکار اپنے خاندانوں کی بہتر کفالت کر سکیں اور پوری توجہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
اس سلسلے میں بلوچستان پولیس کے افسران، اہلکاروں اور ان کی نمائندہ تنظیموں کو بھی منظم اور پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ جس طرح دیگر محکمے اپنے حقوق کے لیے قانونی اور جمہوری جدوجہد کرتے ہیں، اسی طرح پولیس اہلکاروں کو بھی اپنے جائز مطالبات کے لیے مؤثر مہم چلانی چاہیے۔ سوشل میڈیا، نمائندہ وفود، درخواستوں اور متعلقہ حکام سے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
ایک مضبوط اور بااختیار پولیس فورس ہی معاشرے میں امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنا سکتی ہے۔ اگر ہم بلوچستان میں امن و ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو بھی ترجیح دینی ہوگی جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔
لہٰذا حکومتِ بلوچستان، ارکانِ اسمبلی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں، الاؤنسز اور دیگر مراعات فوری طور پر دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں تاکہ احساسِ محرومی کا خاتمہ ہو اور پولیس فورس مزید جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکے۔ See less

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *