Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

یکم جولائی کو کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (Development Finance Institutions) اور مائیکروفنانس بینک عوام سے مالی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک بھر کے تمام شہروں پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی کو بینکوں میں نئے مالی سال کے آغاز اور سالانہ حسابات کی تکمیل کے سلسلے میں خصوصی بینک تعطیل (Bank Holiday) ہوگی۔ اس روز تمام بینک اور دیگر مالیاتی ادارے اندرونی دفتری امور، حسابات کی ترتیب، مالی ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور نئے مالی سال کے آغاز سے متعلق انتظامی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک اپنے دفتری عملے کے لیے کھلے رہیں گے، تاہم عوام سے کسی بھی قسم کے نقد یا معمول کے بینکاری لین دین کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ اس دوران بینکوں کی برانچوں میں صارفین کے لیے کانٹر سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ضروری مالی لین دین، چیک جمع کرانے، نقد رقوم کے معاملات اور دیگر بینکاری ضروریات یکم جولائی سے قبل مکمل کر لیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اعلامیے کے مطابق اے ٹی ایم، آن لائن بینکنگ، موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ اور دیگر ڈیجیٹل بینکاری خدمات معمول کے مطابق دستیاب رہنے کی توقع ہے، جس کے ذریعے صارفین رقم نکلوانے، فنڈز کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور دیگر آن لائن مالی خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بینکوں کی تمام برانچیں عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی، جبکہ بینکوں کا عملہ دفتری امور سرانجام دے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ معمول کی بینکاری سرگرمیاں 2 جولائی سے دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی اور تمام برانچیں صارفین کے لیے کھلی ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *