Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو فوری رہا کیا جائے، ملالہ یوسفزئی کا مطالبہ


اسلام آباد: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین اور بچیاں برسوں سے اس تکلیف کا سامنا کر رہی ہیں کہ ان کے مرد رشتہ دار گرفتار یا جبری گمشدگی کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی امن، تحفظ اور باوقار زندگی کے اسی حق کے مستحق ہیں، جہاں بیٹیاں تعلیم حاصل کر سکیں اور والد شام کو بحفاظت اپنے گھروں کو واپس آئیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی خواتین کو ہراسانی، بدسلوکی اور قید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے آصفہ جہانگیر، فریدہ شہید، خاور ممتاز، حنا جیلانی، فاطمہ جناح، ایمان مزاری اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سب نے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کی قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے بجائے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت ان افراد کو نشانہ بنا رہی ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھ گرفتار دیگر کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *